بدھ 29 جولائی 2026 - 07:09
رہبرِ شہید کی تربیت نے ایرانی قوم کو بے خوف اور باجرأت بنایا، خطیب حرم حضرت معصومہ(س)

حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہؑ کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسین راجی نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید نے اپنی قیادت کے دوران ایرانی قوم میں شجاعت، بصیرت اور مزاحمت کا جذبہ پیدا کیا، جس کے باعث آج دشمن کا خوف عوام کے دلوں میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہؑ کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسین راجی نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید نے اپنی قیادت کے دوران ایرانی قوم میں شجاعت، بصیرت اور مزاحمت کا جذبہ پیدا کیا، جس کے باعث آج دشمن کا خوف عوام کے دلوں میں کوئی معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے حرم حضرت معصومہؑ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ شہید نے 37 برس کی قیادت میں قوم کو سیاسی شعور اور استقامت سے آراستہ کیا اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبرِ شہید نے انقلاب سے پہلے اور بعد ہمیشہ جرات و استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنی عملی زندگی سے قوم کو مکتبِ امام حسینؑ سے وابستہ شجاعت کا درس دیا۔

حجت الاسلام راجی نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود رہبرِ شہید نے ہمیشہ مضبوط مؤقف اختیار کیا اور ایران نے بھی اپنی دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ شہید کی اسی تربیت کا نتیجہ ہے کہ سخت حالات اور حملوں کے دوران بھی ایرانی عوام نے خوف کے بجائے ثابت قدمی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے سورۂ مائدہ کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی مؤمن اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اہل ایمان کے ساتھ نرم اور دشمنوں کے مقابلے میں ثابت قدم رہتے ہیں اور کسی ملامت کرنے والے کی پروا نہیں کرتے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ اور رہبرِ شہید نے ایرانی قوم کو جرات، خود اعتمادی اور مزاحمت کی ثقافت عطا کی، جبکہ مغرب زدہ عناصر عوام اور ذمہ داران میں خوف پیدا کرکے انہیں دشمن کے سامنے جھکانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ایرانی قوم ان عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha